سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
اے شہ سمناں و غوث العالم پیر و ہدیٰ
صاحب فضل و عطا سر چشمۂ جود و سخا
تیرے در پر تیرا منگتا دست بستہ ہے کھڑا
لاج رکھ لے میرے داتا میرے خالی ہاتھ کا
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
شہر یار اولیاء اے صاحب عزوقار
اے گل باغ ولایت دونوں عالم کی بہار
ہوں خزانِ غم کے ہاتھوں آجکل زار و قطار
تیری چوکھٹ پر کھڑا ہوں ہاتھ باندھے اشکبار
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
اک طریقے پر نہیں رہتا کبھی دنیا کا حال
ہر کمال را زوال ہر زوال را کمال
کٹ گئیں فرقت کی راتیں اب تو ہو روز وصال
ہاں نکل اے آفتاب حسن اے مہر جمال
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
آگئے ہیں اب عداوت پر بہت اہل زمن
ایک میں ہوں ناتواں اور لاکھ ہیں رنج ومحن
سیؔد محتاج کی سن لے برائے پنجتن
بول بالا ہو ترا آباد تیری انجمن
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.