اعمال عاشورا
۱- * حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال قبل گناہ کا کفارہ ہے یعنی مٹا دیتا ہے -( ترمذی شریف)*
۲- *حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ روز عاشوراء چار رکعات نماز دو سلام سے پڑھے - ہر رکعت میں سورہ فاتحہ یعنی الحمد للّٰہ رب العلمین ۰۰۰۰ کے بعد سورہ زلزال یعنی اذا زلزلت الارض••• ، سورہ کافرون یعنی قل یاایھا الکافرون۰۰۰۰، اورسورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد۰۰۰۰۰ ایک ایک بار پڑھے - نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ درود شریف پڑھے - ( غنیۃ الطالبین ، صفحہ : ۴۲۷)*
۳- *چار رکعات نماز نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھیں - اللہ تعالی اس نماز پڑھنے والے کے پچاس برس گزشتہ اور پچاس برس آئندہ کے گناہ معاف فرمائے گا اور جنت میں اس کے لئے نور کے ہزار محل تعمیر فرمائے گا - ( غنیۃ الطالبین ، صفحہ : ۴۲۷)*
۴- *عاشوراء کے دن سورج بلند ہونے کے بعد ( تقریباً نو بجے) دو رکعت نماز نفل ادا کریں - ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد جو بھی سورہ یاد ہو پڑھیں - ان شاء اللہ،بے حد و بے اندازہ ثواب پائیں گے- ( راحت القلوب )*
۵- *عاشوراء کے دن ستر مرتبہ ” حَسبِیَ اللهُ وَ نِعمَ الوَکیل “ پڑھے - اللہ تعالی اس کی بخشش فرمائے گا اور اس کا نام زمرۂ مشائخ و اولیاء میں تحریر فرمائے گا -*
*نوٹ : جن کی نمازیں قضا ہیں وہ زیادہ سے زیادہ قضا نماز ادا کریں ۔*
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی کولکاتا
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.