بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
تعال إلى اللغة العربية! آئیں عربی سیکھیں
الدرس الرابع(چوتھا سبق)
ما اسمُ مَدٔرَسَتِكَ ؟ ( كُلِّيَّتِكَ؟
تمہارے مدرسہ کا نام کیا ہے ؟ تمہارے کالج۔۔۔۔
اِسْمُ مَدْرسَتِيْ " دار العلوم الاشرفية القطبية " .
ميرے مدرسے کا نام "دار العلوم اشرفیہ قطبیة" ہے۔
فِي أَيِّ صَفٍ تَدْرُسُ؟
تو كس جماعت میں پڑھتا ہے؟
أَدْرسُ في الصَّفِّ الاِعْدادِيْ ( الاِبْتِداَئِيْ )
میں جماعت اعداديه میں پڑھتا ہوں۔ (ابتدائيه)
أَيُّ كُتُبٍ تَقْرَأُ ؟
كون كونسى کتابیں پڑھتا ہے ؟
.أَقْرَأُ مِنْهَا جَ العربيَّةَ وَ گلزار دبستاں وغيرهما.
میں منہاج العربیہ اور گلزار دبستاں وغیرہ پڑھتا ہوں۔
أَيْنَ تَجلِسُ وَقْتَ الدِّراَسَةِ و عَلَى أَيِّ شي ءٍ؟
آپ بوقت پڑھائی کہاں اور کس چیز پر بیٹھتے ہیں؟
اَجْلِسُ فِي الْمَدرسةِ عَلَی الحَصِیْرَ و اُسْتاذُنا اَیْضًا۔
میں مدرسے میں چٹائی پر بیٹھتا ہوں اور ہمارے استاذ گرامی بھی۔
مَتَى تَرْجِعُ بَعْدَ القِرَاءَة مِنَ المَدْرَسَةِ إِلَى البَيْتِ؟
آپ پڑھائی کے بعد مدرسہ سے گھر کب واپس آتے ہیں؟
(مَتیٰ تَرْجِعُ مِنَ الْمَدْرَسَةِ )
(مدرسہ سے کب آتے ہیں )
اَرْجِعُ ظُھْراً ۔
ظہر میں واپس آتا ہوں۔
بِكَمْ السَّاعَة؟
کتنے بجے ؟
فِي السَّاعَة الوَاحِدَة المُسْتَقِيمَة.
میں پورے ایک بجے واپس آتا ہوں۔
زیر اہتمام: قطبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کولکاتا
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.