نبذةُ مِن حیاةِ سَيِّدِنَا نَبِيِّنَا الْكَرِيْمِ عَلَيْهِ التَّحِيَّةُ وَالتَّسْلِيم
ہمارے آقا ہمارے نبی کریم ﷺکی حیات مقدسہ سے چند گوشے ( پہلی قسط )
س : مَن نَبِیُّنَا؟
ہمارے نبی ﷺ کون ہیں؟
ج : نَبِيُّنَا مُحَمَّدٌ صلى الله عليه و آله وسلم .
ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
س : اَنَبِيُّنَا رسولُ اللهِ صلى الله عليه و آله وسلم؟۔
کیا ہمارے نبی ﷺ اللہ عزوجل کے رسول ہیں؟
ج : نَعَمْ، اِنَّ نبيَّنا محمدٌ ﷺ رسولُ اللهِ وهو أَفْضَلُ الْخَلْقِ و سَيِّدُ الْأَوَّلِيْنَ وَالْآخِرِيْنَ.
جی ہاں، بیشک ہمارے نبی محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور وہ تمام مخلوق میں سب سے افضل اور اولین و آخرین کے پیشوا ہیں۔
ج : {نَعَمْ}
(جی)
س : أَهُوَ عَبْدُهُ أَيْضاً ؟
کیا وہ اس کے بندے بھی ہیں؟
ج : نعم هو عبدهُ و حَبِيْبُهُ أَيْضاً .
جی ہاں وہ اس کے بندے اور اس کے محبوب بھی ہیں۔
ج : ( نعم )
(جی ہاں)
س : بِمَا ذَا سَمَّاهُ جَدُّ نَبِيِّنَا وَ أُمُّهُ ؟
ہمارے نبی ﷺ کا نام ان کے دادا اور ان کی ماں نے کیا رکھا ہے؟
ج : سَمَّاهُ جَدُّ نبيِّنَا محمداً ﷺ وَسَمَّتْهُ أُمُّهُ السيدةُ آمِنَةُ أَحْمَدَ .
ہمارے نبی ﷺ کے دادا نے آپ کا نام محمد رکھا اور آپ کی والدہ ماجدہ نے آپ کا نام اَحمد رکھا۔
س : متى وُلِدَ رسولُنا ﷺ في هذا الْعالَمِ ؟
ہمارے رسول ﷺ اس عالم میں کب پیدا ہوئے؟
ج : لَقَدْ وُلِدَ رسولُنا ﷺ في هذا العالم سَنَةَ إحدیٰ وَّ سبعِيْنَ و خَمْسَ مِائَةٍ مِنَ الميلادِ .
ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس عالم میں ۵۷۱ عیسوی میں پیدا ہوۓ۔
س : بِأَيِّ شَهْرٍ وَّ تاريخٍ؟
کس مہینے اور کس تاریخ میں؟
ج : فِيْ اِلثاني عَشَرَ مِنْ شَهْرِ ربيعِ الْأَوَّلِ الْمُوَافِقُ فِيْ عِشْرِيْنَ مِن شهرِ أَبْرِيْلِ .
۱۲؍ بارہ ربیع الاول شریف بمطابق ۲۰؍ بیس اپریل۔
کون سے دن اور کس وقت؟
ج : فيْ يومِ الْاِثْنَيْنِ في الصُّبْحِ الصَّادِقِ / في صباحِ یومِ الاِثْنینِ.
بروز پیر بوقتِ صبح صادق۔
س : بِأَيِّ بَلَدٍ؟
کس شہر میں؟
ج : في بَلَدِ مَكَّةَ.
مکہ مکرمہ میں۔
کس قبیلے میں؟
ج : فيْ قَبِيْلَةِ قُرَيْشٍ .
قبیلۀ قریش میں۔
س : مَا اسْمُ والِدِ نبيِّنا مُحمدٍ ﷺ؟
ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد گرامی کا نام کیا ہے؟
ج : اِسْمُ والِدِ نبيِّنا الْحَضْرَةُ عَبدُاللهِ الَّذِيْ كَانَ سَيِّدَ الْقَبَائِلِ و هُوَ حَسَنُ الْوَجْهِ وَالْخُلُقِ وَ كَانَ بَعِيْدًا مِّنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ وَالْكِذْبِ وَ النِّفَاقِ فِيْ أَيَّامِ الْجَاهِلِيَّةِ أَيْضاً.
ہمارے نبی ﷺ کے والد گرامی کا نام حضرت عبداللہ ہے جو تمام
قبیلوں کے سردار اور اچھے چہرہ و اخلاق والے تھے جو زمانہ جاہلیت میں بھی کفر و شرک اور کذب و نفاق سے دور تھے۔
ج : {سَیِّدُنا عَبْد الله}
(حضرت عبداللہ)
س : مَا اسْمُ وَالِدَةِ نَبِيِّنَا ﷺ؟
ہمارے نبی ﷺ کی والدہ کا نام کیا ہے؟
ج : اِسْمُ اُمِّ نَبِيِّنَا السَّيِّدَةُ آمِنَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بِنْتِ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ الْمَنَافِ .
ہمارے نبی ﷺ کی والدہ کا نام سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا بنت وہب بن عبدالمناف ہے۔
س : مَتَى مَاتَ وَالِدُهُ ؟
ان کے والد کا انتقال کب ہوا؟
ج : مَاتَ وَالِدُ رسولِنا ﷺ وَهُوَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ .
ہمارے رسول ﷺ کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ اپنی والدہ کے شکم میں تھے۔
س : مَتَى مَاتَتْ وَالِدَتُهُ ؟
ان کی والدہ کب انتقال ہوئی؟
ج : مَاتَتْ وَالِدَةُ نَبِيِّنَا ﷺ وَهُوَ بِسِتِّ سِنِيْنَ وَقَبْرُهَا فِي مَوْضِعِ أَبْوَاءِ .
ہمارے نبی ﷺ کی والدہ انتقال فرمائی جب کہ وہ چھ سال کے تھے اور ان کی قبر مقامِ ابواء میں ہے۔
س : مَاذَا كَانَ اِسْمُ مُرْضِعَتِهِ وَزَوْجِهَا وَبِنْتِهَا ؟
آپ ﷺ کو دودھ پلانے والی اور ان کے شوہر اور بیٹی کا نام کیا ہے؟
ج : هِيَ حَلِيْمَةُ بِنْتِ اَبِيْ ذُؤَيْبٍ السَّعْدِيَّةُ وَزَوْجُهَا هُوَ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى وَابْنَتُهَا الشّیْمَاءُ هِيَ أُخْتُهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ .
وہ حضرت حلیمہ سعدیہ بنت ابی ذویب اور ان کے شوہر حارث بن عبد العزیٰ اور ان کی بیٹی شیما ہے جو آپ ﷺ کی رضاعی بہن ہے۔
س : مَا اسْمُ جَدِّ رسولِنا الْكَرِيْمِ ؟
ہمارے رسول کریم ﷺ کے دادا جان کا اسم گرامی کیا ہے؟
ہمارے رسول ﷺ کے دادا محترم کا نام حضرت عبدالمطلب بن ہاشم ہے جو قریش قبیلے سے ہیں اور وہ عرب کے تمام قبیلوں میں سب سے افضل ہے اور جب ہمارے نبی ﷺ کی ظاہری عمر ۸ سال ہوئی تو ان کا انتقال ہوگیا۔
ج : { سیدُنا عبدُ المُطَّلِبْ }
(حضرت عبد المطلب)
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.