29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔

مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی چیرمین قطبیہ ایجوکیشنل کولکاتا۔ www.qewt.in Post Date: 2024-10-07

نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔

رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا 

پڑے خاک ہوجائیں جل جانے والے


ہمارے پیارے نبی حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت نے صرف مؤمنین کے لیے نہیں بلکہ سارے عالم کے لیے رحمت بناکرمبعوث فرمایا ہے۔ آ پ خشک و تر، شمس و قمر ، شجر و حجر ، برگ و ثمر ، اکبر و اصغر ، ابیض و اسود، احمر و اصفر اور ہر مخلوق کے لیےرحمت ہیں۔اللہ پاک فرماتاہے:وماارسلنک الارحمة للعلمین ۔اے محبوب! ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر ہی بھیجا ہے۔ بہت پیاری بات شاعرنےکہی ہے کہ

وہ ہر عالم کی رحمت ہیں کسی عالم میں رہ جاتے

 یہ ان کی مہربانی ہے کہ یہ عالم پسند آیا

 

تاریخ عالم اس بات پر گواہ ہے کہ آپ نے دنیاوالوں کو جوکچھ دیا،تاریخ انسانی میں آج تک کسی نے نہیں دیا ، آپ نے طرزِمعاشرت دی ،جینے کے آداب بتائے ،لین دین کے اخلاقی اصول سکھائے ،دنیامیں امن وشانتی اور عدل وانصاف کے تقاضے کس طر ح پورے کیے جائیں گے؟ان کاجامع نظام دیا،انسانیت سکھائی ،امن وشانتی ،صلح وآشتی اور محبت ویکجہتی کادرس دیا،آپ نے فرمایا "الخلق کلھم عیال الله فاحب الخلق الی الله انفعہم لعیاله" تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہےاور اللہ کو سب سے محبوب وہ ہے جو اس کے کنبہ کوسب سے زیادہ فائدہ پہنچائے، اس وقت دنیاکی دوسری بڑی آبادی وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ محبت کرتی ہے اوران کے لیے اپنے تن من دھن سب کوقربان کرسکتی ہے اور آپ کے ناموس پر حملے کرنا،آپ کی شان میں گستاخانہ کلمات استعمال کرنا ،آپ پر زبان درازی کرنادنیابھر کے لاکھوں اور کروڑوں انسان کے جذبات سے کھلواڑ کرنا اور ان کو قلبی ودماغی اذیت دینے کے مترادف ہے اور جو بھی شخص ایسی مجرمانہ حرکت کا ارتکاب کرتا ہے ،وہ ایک وسیع پیمانے پرشر وفساد اور بدامنی کے آگ کو ہوادیتا ہے ۔ 

اس لیے قطبیہ ایجوکیشنل ویلفیر ٹرسٹ کی پوری ٹیم حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ نرسنگھانند اوررام گیری جیسے خبیث وبدباطن کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے، انھیں غیرضمانتی دفعہ کے تحت جیل کے سلاخوں میں بند کیا جائے،انھیں آزاد سانڈ کی طرح نہ چھوڑا جائےکہ وہ ملک کے ماحول کو خراب کریں اور برادرانِ وطن کے درمیان شروفساد کی آگ بھڑکائیں۔

 اور قطبیہ ایجوکیشنل ٹیم یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ جوبھی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کامرتکب ہویا انبیاورسل کی شان میں گستاخی کرے یا مذہبی شخصیات میں سےکسی کے خلاف بھی دریدہ دہنی کرے ،ایسے بدبختوں کے لیے حکومت کو چاہیے کہ سزاکا ایسا قانون مرتب کرے جو سب کے لیے نشانِ عبرت ہوتاکہ کوئی بھی یہ جراءت نہ کرے کہ وہ کسی مذہبی پیشوا کے توہین کاارتکاب کرکے ملک میں بدامنی پھیلائے اورہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کرے۔

 ایک کلمہ گو کے پاس سب سے قیمتی اثاثہ کوئی ہے تو وہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، تعظیم رسول اور توقیر رسول ہے جسے ہر ایک مسلمان اپنے جان و مال اوراولاد و احفاد ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اللہ اور اس کے رسولوں کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

بتلادو گستاخ نبی کو غیرت مسلم زندہ ہے۔

 دین پہ مرمٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔


مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالویچیرمین قطبیہ ایجوکیشنل ویلفیر ٹرست ، بانی این ایچ اکیڈمی کولکاتا۔ 46

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A