29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

قصیدہ بردہ شریف

پیشکش: محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی خطیب و امام مسجد محبوب رحمانی، ناظم اعلی دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ کولکاتا Post Date: 2024-10-26

قصیدہ بردہ شریف

قصیدہ بردہ شریف کے چند اشعار


از: حضرت سیدنا امام شرف الدین محمد بوصیری رحمة اللہ علیہ ( مولود : یکم شوال المکرم 608 ھج، متوفی : 696 ھج) آپ اپنے زمانہ کے ممتاز عالم دین و بےنظیر شاعر تھے جبکہ فصاحت و بلاغت میں آپ کا کوئی ثانی نہ تھا ۔ یہ کلام 166 اشعار پر مشتمل ہے اور ہر شعر اپنی مثال آپ ہے۔ 


مولاي صل وسلم دائما ابدا

علیٰ حبیبك خیر الخلق کلھم

میرے مولی! ہمیشہ درود و سلام ہو تیرے حبیب پر جو تری مخلوق میں سب سے بہتر ہیں.


أمِنْ تَذَکُّرِ جِیٰراَنٍ بِذِيْ سَلَمٖ

مَزَجتَ دَمْعاً جَریٰ من مقلةٍ بِدَمٖ

کیا تو نے مقام ذی سلم کے پاس رہنے والوں کی یاد میں اپنے آنسوؤں کو خون آلود کر لیا جو تیرے حلقۂ چشم سے رواں دواں ہیں ۔


محمد سید الکونین و الثقلین

والفریقین مِنْ عُرْبٍ و من عجَمٖ

وہ محمد سید الکونین سرور کائنات جن کے پرچم تلے سب انس و جن عرب و عجم۔


ھو الحبیب الذي تُرْجیٰ شفاعَتُه

لکل ھول من الاھوال مُقْتَحِمٖ

وہ محبوب ﷺ جن سے سخت مصیبتوں میں شفاعت کی امید کی جاتی ہے۔


 و کلُّھُم من رسول الله مُلتَمِسٌ

غَرفا من البحر او رَشْفًا من الدِّیَمٖ

سب انبیا ملتمس ہیں کہ انھیں مل جائے میرے آقا کریم کے بحر بیکراں سے ایک چلو یا ان کے ابرکرم سے ایک گھونٹ


  


دَع ماادَّعَتٰهُ النصاری فی نبیِّھِمٖ

بما شِئْتَ مدحا فِیْهِ و احْتَکَمٖ

تو وہ چھوڑ دے جو نصاری نے اپنے نبی کے بارے میں دعوی کیا اور اس کے علاوہ حضور کی تعریف میں جو چاہے سو بیان کر۔ 



فمبلغُ العلمِ فیه أنَّه بشرٌ

وأنه خیرُ خلقِ اللهِ كلَّهمٖ

علم کی انتہا یہ ہے کہ وہ بشر ہیں اور یہ کہ وہ جملہ مخلوق میں سب سے افضل ہیں۔ 



یا أکرمَ الخلقِ ماليْ مَن أَلُوْذُ بِهٖ

سِواكَ عند حُلُوْلِ الحادِثِ العَمَمٖ

اے جملہ مخلوق میں سب سے زیادہ عزت والے آپ کے علاوہ میرا کوئی نہیں جس کی عام بلا کے نزول کے وقت پناہ لوں۔



فان من جودك الدنیا و ضَرَّتَھا

و من علومك علمَ اللوحِ و القلمٖ

آپﷺ کے دریائے جود و کرم سے دنیاو آخرت ہے اور لوح و قلم کا علم آپ کے علوم بے پایاں کا ایک حصہ ہے۔ 


ثم الرِّضا عن ابی بکر و عن عمرَ

و عن علی و عن عثمانَ ذِی الکَرَمٖ

پھر حضرت ابوبکر و عمر ، علی اور جودو سخا والےعثمان سے راضی ہو ۔


والآلِ والصَّحبِ ثم التابعین لھم

أھلِ التُّقیٰ و النُّقیٰ و الحِلْمِ و الکرمٖ

اور آپ ﷺ کی آل واصحاب اور تابعین پر جو پرہیز گار ، پاک باز، برد بار اور کرم والے


یا رب بالمصطفی بلغ مقاصِدَنا

واغفر لنا مامضیٰ یا واسع الکرم

اے میرے رب ! سرکار مصطفے ﷺ کے وسیلے سے ہماری مرادیں پوری فرما اور اے وسیع کرم والے ! ہمارے پچھلے گناہوں کو بخش دے۔


پیشکش:

محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی 

خطیب و امام: مسجد محبوب رحمانی ، پنجابی پاڑہ تلجلا روڈ کولکاتا 46

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A