29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واعراس مقدس بموقع جشن دستا ربندی فارغین دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ

رالعلوم اشرفیہ قطبیہ مسجد محبوب رحمانی پنجابی پاڑہ. کولکاتا ­­­Post Date: ­2024-09-21

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واعراس مقدس بموقع جشن دستا ربندی فارغین دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ

17ربیع الاول 1446ھجری مطابق 21 ستمبر 2024 بروز سنیچر جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واعراس مقدس بموقع جشن دستا ربندی فارغین دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ مسجد محبوب رحمانی پنجابی پاڑہ. کولکاتا میں منعقد ہوا جس میں بعدنمازمغرب پرچم کشائی اورقرآن خوانی سے پروگرام کاآغازہوا اس کےبعدحلقئہ ذکرکی محفل ہوئی جس کےبعدحاضرین وسامعین کولنگر بھی کھلایا گیا۔بعدنمازعشاءکانفرنس کاآغازہوا جس کی سرپرستی گل گلزارِ اشرفیت پیر طریقت رہبر شریعت آل رسول حضور تاج الاسلام حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد نظام الدین اشرف اشرفی الجیلانی جانشین حضور قطب المشایخ حفظہ اللہ نے فرمائ اورخصوصی خطاب فرزندوجانشین حضوراشرف الاولیاء تاج الاولیاء تاجدارفصاحت وبلاغت گل گلزار اشرفیت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد جلال الدین اشرف اشرفی الجیلانی المعروف بہ قادری میاں صاحب قبلہ نےفرمایا اور قیادت فرزندحضور قطب المشایخ حضرت سید شاہ محمد سراج الدین اشرف اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ نے فرمائ۔ اورصدارت جانشین خلیفئہ حضور قطب المشایخ خلیفئہ تاج الاسلام مفتئ اہلسنت حضرت علامہ مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی مصباحی صاحب بانی دارالعلوم حجازیہ چشتیہ ودار العلوم فیضان قطب المشایخ ممبئ والمرکزا الاسلامی جالےنے فرمائ ناظم جلسہ حافظ محمد انیس عالم اشرفی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ ابتدا میں مقامی نعت خواں نے نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کےبعد مولانامحمدرحمت علی اشرفی صاحب نے افتتاحی خطاب کیا۔ پھر حضرت علامہ مولانامحمدعنایت نبی اشرفی صاحب قبلہ گیاوی نےپرمغزخطاب فرماتے ہوۓ دور حاضر میں علم دین اور مدارس کی اہمیت پر زور دیا اور فرمایا کہ آج مادہ پرستی کے دور میں لوگوں کا علم دین اور صوفیاء کرام کی تعلیمات سے آگاہ رہنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ اس کےبعدشاعر اسلام حضرت جلال الدین قمرحبیبی صاحب نےنعت ومنقبت پیش کیا۔ اس کےبعدنظامت کی ذمہ داری ہندوستان کے مشہور ومعروف نقیب حضرت حافظ محمد کفیل عنبر خان اشرفی صاحب نےسرانجام دیااور اپنےاچھوتےانداز اور عمدہ شاعری سےمحفل کو لالہ زار کردیا۔ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد سجاد عالم مصباحی صاحب نے فلسفۂ عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرسیرحاصل گفتگو فرمائی۔ اس کےبعد حضورتاج الاسلام جانشین حضور قطب المشایخ حفظہ اللہ رونق بزم ہوئےاورآ پ نےعلالت کےباوجود نصیحت آمیزپرمغزخطاب فرمایا آپ نے عوام اور علماء کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں لم تقولون مالا تفعلون کا صحیح معنوں میں داعی بننےکی ضرورت ہے صرف گفتار کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی نہیں لا سکتے بلکہ سب سے پہلے علمائے کرام کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ساتھ ہی جب تک ہم میں پرہیز گاری اور دیانت داری نہیں آۓ گی تب تک معاشرے میں اصلاحی فضا کا قیام مشکل ہے۔ سرکارتاج الا سلام کے خطاب کے بعد مفتئ اہلسنت کی تحریر کردہ کتاب "سوانح خلیفئہ حضور قطب المشایخ" کاروح پرور رسم اجراء ہوا اورساتھ ہی دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ کےفارغین حفاظ کرام کو علماءومشایخ نے دستار حفظ سے نوازا۔ اس کےبعد مفتئ اہلسنت حضرت مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی مصباحی صاحب نے مختصر وقت میں جامع اور مدلل خطاب فرمایا۔ مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں ایک پاکستانی مفتی (جس نے رسول اکرم ﷺ کی شان میں لفظ أمى پر گفتگو کرتے ہوئے جاہلانہ اور بے بنیاد مفہوم مطالب بیان کر کے عظمت رسول ﷺ کو ہلکا دکھانے کی ناپاک کوشش کی ) علمی ردفرمایا۔ اس کےبعد حضورتاج الاولیا کاروح پرور علمی و فکری خطاب شروع ہوا آپ نے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور عظمت قرآن اور صاحبان علم و فضل کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا۔ مزید آپ نےحاضرین سےشریعت اسلامیہ پرعمل کرتےرہنےکاعہدوپیمان لیا۔ اس کےبعد سلام ودعاءپرمحفل پاک کااختتام عمل میں آیا۔ علاوہ ازیں اس جشن میں حضرت حافظ و قاری سیدمحمد مقصود عالم بلخی صاحب قبلہ ،حضرت علامہ مفتی محمدرحمت علی مصباحی صاحب قبلہ بانی جامعہ عبداللہ بن مسعود کولکاتا،حضرت علامہ ڈاکٹر محمد شبیر ملک مصباحی صاحب قبلہ ،حضرت علامہ محمدغلام آسی مصباحی صاحب قبلہ ،حضرت علامہ حافظ محمد عمرآن خان اشرفی صاحب قبلہ ،حضرت مولانا مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی صاحب ،حضرت مولانا مفتی محمد حسان تیغی مصباحی صاحب قبلہ ،حضرت مولانا محمد غلام غوث امن رضا رضوی صاحب،حضرت حافظ و قاری محمد ساجد رضو ی صاحب ،حضرت مولانا احمد رضا صدیقی رضوی مصباحی صاحب، حضرت قاری احمدرضا ماہر رضوی صاحب، حضرت حافظ وقاری محمد تسلیم رضوی صاحب، حافظ خالد رضا خان اشرفی صاحب، حضرت حافظ محمد حسام الدین اشرفی صاحب، حضرت قاری رضوان اشرفی صاحب، حضرت حافظ اظہر رضوی صاحبان کےعلاوہ دیگر مقامی علماء وائمۂ مساجد، ودانشوران قوم وملت اور عوام اہلسنت بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ دعاؤں کا محتاج پیرزادہ محمد وسیم اصغر خان اشرفی صاحب ناظم اعلیٰ دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ وخطیب وامام مسجد محبوب رحمانی ونائب جانشین خلیفئہ حضور قطب المشایخ کولکاتا

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A