اللہ تبارک وتعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہرسال کی طرح امسال بھی پنجابی پاڑہ 29/1 تلجلاروڈ کولکاتا 46//میں بتاریخ 5/ستمبر بروز سنیچر نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اعراس مقدس منعقد کرنے کاموقع عنایت فرمایا یہ پروگرام تقریبا پچاس سال سے بھی زیادہ عرصے سےاس مسجد میں ہورہاہے۔۔اس جشن کی شروعات خلیفۀ حضور قطب المشایخ پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ ابوالمنظرمحمد ناظر حسین خان اشرفی جالوی علیہ الرحمہ نے فرمایا۔۔۔آپ کے وصال کے بعد موجودہ ناظم اعلیٰ فرزند خلیفۀ حضور قطب المشایخ علیہ الرحمہ اس کو ہرسال منعقد کرتےہیں۔۔۔اس حسین موقع پر حضور قطب المشایخ پیر طریقت رہبر شریعت فرزند حضور غوث الاعظم حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد قطب الدین اشرف الاشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ کااور خلیفئہ حضور قطب المشایخ علیہ الرحمہ کا عرس بھی ہوتاہے۔۔ اس حسین تقریب پر دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ کے فارغین حفاظ کرام کی دستاربندی بھی ہوئ ۔۔ بعد نماز مغرب پرچم کشائی ہوئ اس کےبعدادارہ کے طلباء اور حاضرین نے اشرفی ترانہ پڑھا ،اس کے بعد قرآن خوانی اور حلقۀ ذکر کی مجلس ہوئی، اور بعد نماز عشاء شاندار کانفرنس ہوئی ۔۔۔یہ عظیم الشان کانفرنس حضور تاج الاسلام جانشین حضور قطب المشایخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد نظام الدین اشرف الاشرفی الجیلانی حفظہ اللہ تعالیٰ دام علینا فیضانہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔۔اور اس عظیم جشن کی قیادت نبیرۀ حضور قطب المشایخ فخرالھند پیر طریقت حضرتِ علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد اعرف اشرف الاشرفی الجیلانی حفظہ اللہ نے فرمایا اوراس عالی شان پروگرام کی صدارت محبوب العلماء محسن قوم وملت عطائے حضور مفتئ اعظم ہند مجمع محاسن حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد روشن ضمیر نوری صاحب قبلہ نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا۔۔اس عظیم الشان پروگرام کا آغاز قارئ خوش الحان حضرت حافظ وقاری محمد شمس تبریز صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور اس کے بعد نقیب کانفرنس حضرت مولانا ضمیرالدین زمزم صاحب نے نعت پاک کےلئے ادارہ کے استاذ حافظ محمد حسام الدین اشرفی کو بلایا انہوں نے اپنی دلکش آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا اس کے بعدمقرر ہردل عزیز حضرت مولانا محمد غلام ربانی فیضی صاحب قبلہ خطیب وامام غریب نواز مسجد پنچنو گرام کولکاتا نے اپنے منفرد انداز میں خطاب فرمایا ان کے بعدحضرت حافظ و قاری محمد احمد رضا ماہر بھاگلپوری صاحب قبلہ نے کلام پیش کیا پھر نقیب صاحب نے نبیرۀ خلیفۀ حضور قطب المشایخ عزیزم محمد خان اشرفی سلمہ کو بلایا بابو نے سورۀ والتین کی تلاوت کیا اور نعت شریف پیش کیا اس کے بعد شاعر اسلام عالی جناب محمد عمران مقیم اشرفی صاحب کو نعت ومنقبت کےلئے بلایا شاعر اسلام نے محبت سے لبریز کلام پیش کیا جس سے سامعین کے قلوب واذھان معطر ہوگئے۔ پھر نقیب جلسہ نے مفتئ اہلسنت خلیفۀ حضور تاج الاسلام جانشین خلیفۀ حضور قطب المشایخ حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی مصباحی صاحب قبلہ بانی المرکز الاسلامی اشرفی دربار جالے دربھنگہ بہار کو خطاب کےلئے مدعو کیا مفتئ اہلسنت نے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مدارس اسلامیہ کے عنوان پر سیرحاصل دلائل وبراہین کے ساتھ شاندار خطاب فرمایا آپ نے فرمایا کہ جلسہ سستا کرو مگر مدرسہ بہت مضبوط کرو، ایجوکیشن کے بغیر آپ ترقی نہیں کر سکتے ہیں مفتئ اہلسنت نے فرمایا آپ اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینیر، پروفیسر، وکیل وغیرہ جو چاھیں بنائیں، ان کوعصری تعلیمات سے خوب آراستہ کریں مگر ان کو ان سب سے پہلے دین سیکھائیں ان کو مسلمان بنائیں تاکہ وہ عصری تعلیم کے حصول کے بعد بہکے نہیں ،گمراہ نہ ہوں بلکہ وہ اچھا انسان اور نیک مسلمان بنکر قوم وملت کی خدمت کرسکے۔ علمائے کرام اورعوام اہلسنت نے مفتی اہلسنت کے خطاب کو بہت پسند فرمایا مفتئ اہلسنت کے بعد حضرت علامہ حافظ وقاری مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی صاحب خطیب وامام مسجد محبوب رحمانی وناظم اعلیٰ دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ نے محبوب العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج محمد روشن ضمیر نوری صاحب قبلہ کو ادارہ ھذا کےناظم تعلیمات بنا نے کا اعلان فرمایا اس اعلان کا خیر مقدم پر جوش طریقے سے سا معین و حاضرین نے کیا پوری محفل نعرہائے تکبیر و رسالت کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔۔ ناظم تعلیمات کی شال پوشی ناظم اعلیٰ کی خواہش پر مناظر اسلام حضرت علامہ و مولانا مفتی الحاج محمد طاہر حسین مصباحی صاحب قبلہ اور حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رحمت علی مصباحی صاحب قبلہ بانی جامعہ عبداللہ بن مسعود نے فرمایا اس کے بعد ناظم تعلیمات پیکر خلوص و وفا حضرت علامہ مولانا الحاج محمد روشن ضمیر نوری صاحب قبلہ نے فکر انگیز خطاب فرمایا اور قوم و ملت کو زبوں حالی سے نکلنے کا راستہ کیا ہے نہایت نفیس انداز میں بیان فرمایا حضرت ناظم تعلیمات کے بعد دارالعلوم کے فارغین کی دستاربندی علمائے کرام و مشایخین عظام کے مقدس ہاتھوں سے عمل میں آئی ۔ ۔ ۔اس حسین تقریبات کے بعد عالی جناب محمد سلیم اشرفی صاحب نے اپنے منفرد لب ولہجہ میں کلام پیش کیا ، ان کے بعد مداحان خیرالانام جناب شبیروشبر صاحبان نے دلکش اور مترنم آواز میں لاجواب کلام پیش کیا اس کے بعد مناظر اہلسنت فقیہ وقت مصلح قوم وملت خلیفۀ حضور اشرف الاولیاء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ مفتی محمد طاہر حسین مصباحی اشرفی صاحب قبلہ ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ نے خصوصی بیان فرمایا حضرت مناظر اہلسنت نے قوم و ملت کو عقائد اہلسنت پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے کی تاکید فرمایا اور عوام اہلسنت کو عمل صالح کرنے کی تلقین فرمایا آپ نے تعلیم قرآن کی فضیلت اور حالت حاضرہ میں کامیابی کیسے حاصل ہوگی اس کے اسباب کیا ہیں اس پر پر مغز دلائل وبراھین کے ساتھ قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب فرمایا آپ کے خطاب کے بعد صلاۃ وسلام اور دعا پر محفل پاک کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔اس عظیم الشان جشن میں صاحب قرطاس وقلم حضرت علامہ ڈاکٹر ملک شبیر عالم مصباحی صاحب قبلہ، حضرتِ علامہ و مولانا مفتی محمد قمرالدین رضوی مصباحی صاحب قبلہ، حضرت علامہ احمد رضا مصباحی رضوی صاحب قبلہ، حضرتِ مولانا حافظ محمد ساجد رضا رضوی صاحب قبلہ، حضرت علامہ عمران خان اشرفی صاحب، حضرت مولانا قاری نیرالقمر اشرفی صاحب، حضرت علامہ علی اعظم خان اشرفی صاحب ، حضرت قاری افروز رضوی صاحب ، حضرت قاری تسلیم رضا رضوی صاحب، حضرتِ حافظ محمد اسلم صاحب، حضرت قاری خالد خان اشرفی صاحب، حضرتِ مولانا محمد حامد اشرف خان اشرفی مصباحی صاحب، حضرت قاری مہتاب عالم اشرفی صاحب، حضرت حافظ محمد ناصر اشرف خان اشرفی صاحب، حضرت قاری زین العابدین رضوی صاحب ، حضرت حافظ محمد نادر رضوی صاحب، حضرت علامہ محمد فردوس مصباحی تیغی صاحب حضرت حافظ ندیم رضا صاحب وغیرھم خصوصی طور پر شریک بزم تھے ان کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقائی ائمۀ کرام وعلمائے ذوی الاحترام کے ساتھ عوام اہلسنت اور دانشوران قوم وملت نے شرکت فرمایا دعاکے بعدلنگر بھی تقسیم کیاگیا۔
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.