29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 | +91 9883724452 | info@qewt.in
Community Welfare Upcoming

عرس خلیفۀ قطب المشایخ و جلسه دستار بندی

عرس خلیفۀ قطب المشایخ و جلسه دستار بندی
29 Oct, 2026 Jale Darbhanga Bihar
عرس خلیفۀ قطب المشایخ و جلسه دستار بندی

29 اکتوبر کو عرس خلیفۀ قطب المشایخ و جلسۀ دستار بندی


اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فضل وکرم ہے کہ امسال عرس خلیفئہ حضور قطب المشایخ علیہ الرحمہ کے حسین موقع پر المرکز الاسلامی اشرفی دربار کے فارغین کی پہلی دستاربندی ہے۔۔اس حسین اور تاریخی موقع پر حضور صاحب سجادہ قائدملت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد محمود اشرف الاشرفی الجیلانی صاحب قبلہ کچھوچھہ مقدسہ سے پہلی بار جالے دربھنگہ بہار میں تشریف لارہےہیں اور ساتھ میں جانشین حضور قطب المشایخ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید محمد نظام الدین اشرف الاشرفی الجیلانی صاحب قبلہ کچھوچھہ مقدسہ سے تشریف لارہے ہیں اور عالمی شہرت یافتہ خطیبِ حضرت علامہ مولانا الحاج سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں سے تشریف لارہےہیں اور حضرت علامہ سید محمد ارشد افضلی صاحب قبلہ اورخطیب مشہورحضرت علامہ مفتی محمد منظور ضیائی صاحب قبلہ ممبئ اور عطائے حضور مفتئ اعظم ہند حضرت علامہ محمد روشن ضمیر نوری صاحب قبلہ کولکاتا اور شاعر اسلام جناب ضیاءالرسول حبیبی صاحب وجناب سبطین رضا عظیم آبادی صاحب قبلہ تشریف لارہےہیں اوران کے علاوہ مقامی وبیرونی علمائے کرام وشعرائے عظام بھی تشریف لارہےہیں اور اس حسین موقع پر ان شاءاللہ تعالیٰ حضرت علامہ محمد روشن ضمیر نوری صاحب قبلہ کو حضور صاحب سجادہ کے مقدس ہاتھوں سے حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ایوارڈ دیاجائےگا۔۔

یہ حسین اور تاریخی موقع پر جتنا اللہ تعالیٰ کا شکر اداکریں کم ہے کہ اس نے اپنے حبیب مکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے یہ سعادتیں اور برکتیں خاندان خلیفئہ حضور قطب المشایخ کو عطاکیا۔۔۔اللہ پاک اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سادات عظام واولیائے کرام کے فیضان کو ہم سب پر سلامت رکھے۔

Share This Event
Spread the welfare cause with friends & family
Link copied to clipboard!
WhatsApp