معاشرے میں پائیدار اور بامقصد تبدیلی کے لیے منظم اور مخلصانہ کاوشیں
قرآنِ کریم کا حفظ مع تجوید و قرات اور معتبر درسِ نظامی نصاب کے مطابق اسلامی علوم کی جامع تدریس۔
نادار، مستحق اور یتیم طلبہ کے تعلیمی اخراجات، کتب، یونیفارم اور قیام و طعام کی مکمل کفالت۔
مستحق اور بے سہارا خاندانوں میں ماہانہ راشن کٹس کی تقسیم اور ایامِ مسرت میں راشن کی فراہمی۔
غریب مریضوں کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ سردیوں میں گرم کمبلوں کی تقسیم۔
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ زید کا انتقال ہو گیا ہے وہ اپنے وارثین میں 1 زوجہ 2 بیٹے اور 4 بیٹی چھوڑے ہیں ۔ ان کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا ؟ جواب عنایت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ فقط والسلام۔
سائل : محمد غلام محی الدین رضوی مظفر پور۔
الجواب بعون الملک الوھاب
بعد تقدیم ما تقدم علی الارث صورت مسئولہ زید کا اور کوئی وارث نہیں ہے تو
کل جائداد کو 64 حصوں میں تقسیم کیا جاۓ ۔ آٹھ حصہ زوجہ کو دیا جاۓ ، چودہ کرکے ہر بیٹا کو اور سات کر کے ہربیٹی کو دی جاۓ۔
یہاں ایک اور طریقۀ تقسیم ہے آسانی کے لیے اسے بھی تحریرکیا جاتا ہے ۔ کہ جائداد منقولہ و غیر منقولہ سبھی کو پہلے آٹھ حصہ کیا جاۓ اور ایک اس کی زوجہ کو دی جاۓ پھر سات کو آٹھ جگہ تقسیم کیا جاۓ ۔ دو ، دو حصے دونوں بیٹےکو اور ایک ایک حصہ ہر بیٹی کو دیا جاے۔ قرآن شریف میں ہے :
فَاِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ.
اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو ان کے لیے تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں (1/8) حصہ ہے۔ ( سورہ: النساء)
اولاد کی میراث کے بارے میں حکم الہٰی ہے:
يُوْصِيْکُمُ اﷲُ فِیْٓ اَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ.
اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی وراثت) کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ لڑکے کے لیے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے۔ (سورہ: النساء)
ھذا ماظھر لي من العلم والله أعلم بالصواب ۔
کتبه
العبد المذنب
(مفتي)محمد وسیم خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا 46
قطبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتا، مغربی بنگال کا ایک باقاعدہ رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے۔ اسلامی تعلیمات اور اعلیٰ انسانی ہمدردی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے یہ ٹرسٹ غریبوں کی دستگیری اور طلبہ کی علمی رہنمائی کے لیے کوشاں ہے۔
آپ کا دیا ہوا ایک ایک روپیہ براہِ راست تعلیمی کلاس رومز، بھوکے خاندانوں کی کفالت اور یتیم بچوں کے شاندار مستقبل پر خرچ کیا جاتا ہے۔
2026-10-29
عرس خلیفۀ قطب المشایخ و جلسه دستار بندی
2026-09-07
پنجابی پاڑہ تلجلاروڈ کولکاتا میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراعراس مقدس کا...
2026-08-15
آزادی، حب الوطنی اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کی یاد
2025-09-07
فری ہیلٹھ میڈیکل چیک اپ کیمپ
جیساکہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ قطبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، کولکاتا کے عظیم اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کی تمام ضروریات آپ کی مہربانیوں سے پوری ہوتی ہیں۔ ہم آپ سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ اپنے عطیات دے کر اور اپنے دوست احباب کو ترغیب دے کر اس نیک مشن میں حصہ لیں۔