ان الله عز وجل احد صمد لا شریک له ولا سهيم و لا يتغير ولا ينصرفُ عن جلال ذاته القديم و هو مستوٍ علی العرش بکمال صفاته العظیم و ھو ربنا و رب العلمین و رب کل شيء و ھوالذي خلق السموات و الارض و جعل القمر فیھن نورا و جعل الشمس سراجا و ھو الذي خلق اللیل و النھار و النجوم والجبال و الشجر و الدواب ویاتي بالشمس کل یوم من المشرق و بالقمر من المغرب و یجعل الناس في ارحام امھاتھم کیف یشاء عز وجل و قال تعالی في کتابه العظیم و خطابه القدیم “ ھو الذى یصورکم فی الارحام کیف یشاء لا اله الا ھو العزیز الحکیم “ {ھذہ الایة المذکورۃ في الجزء الثالث من سورۃ آل عمران }
و قال تعالی في مقام آخر “ یاایھا الناس اتقوا ربکم الذی خلقکم من نفس واحدۃ و خلق منھا زوجھا و بث منھما رجالا کثیرا و نساء “ { و ھذہ الآیة في الجزء الرابع من سورۃ النساء }
و الله سمیع علیم بذات الصدور و ھو حي قیوم لا یموت، و هو ازلي و ابدي لابدایة لوجودہ ولانھایة له و منزہ عن الزمان و المکان و النقص والعیب والولد والوالد والاکل والشرب والسِنة والنوم وجاء في القرآن المجید و الفرقان الحمید “ قل ھو الله احدٌ الله الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن له کفوا احد” ﴿الاخلاص ﴾ قال عز وجل : “لوکان فیھما آلھة الا الله لفسدتا ۰ فسبحٰن الله رب العرش عما یصفون “ ﴿ الانبیاء ﴾ قال القرطبي في تفسیر هذه الآیة : “ أي لوکان في السموات والارضین آلھة غیر الله معبودون لفسدتا “ ۰ و قال غیرہٗ : “ أي لوکان فیھما اِلٰھان لفسد التدبیر ، لأن أحدھما اِن أراد شیأ و الآخر ضدہ کان أحدھما عاجزا “ وھو الله قادر علی کل شيء قدیر ۰ وقال ربنا الکریم : “ بل أتینھم بالحق و انھم لکذبون ۰ مااتخذ الله من ولد وما کان معه من اله اذا لذھب کل اله بما خلق ولعلا بعضھم علی بعض ۰ سبحان الله عما یصفون “ ﴿ المؤمنون ﴾
یا ربنا انت مولانا انت الرحمن، أنت الرحیم اِرحم علی حالنا انت الغفار اغفر ذنوبنا و کفر عن سیئاتنا و فضلک الکبیر وشانک العظیم و ذاتک القدیم و كرمك العمیم و نسئلک رزقا واسعا وعلما نافعا و عمرا صالحا و فھما كاملا و عقلا سلیما و قضاء حسنا بحرمة سید الکونین و جد الحسن والحسین صلی الله علیه و آله وسلم و رضي الله عنھما ۔
العبد العاصي
محمد وسیم اصغر خان الاشرفي الجالوي
الامام: في المسجد المحبوب الرحماني ، الناظم : دارالعلوم الأشرفیۃ القطبیۃ ،
ألواقعۃ : علی شارع تلجلا ( بنجابی بارہ ) کولکاتا ۷۰۰۰۴۶
مصنف: محمد وسیم اصغر خان الاشرفي الجالوي
زمرہ: باسمه تعالی و تقدس
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 30-11-2024
سوال (٢٥): کچھ لوگ ٹھنڈی میں مفلر یا کپڑے سے کان کے ساتھ ساتھ داڑھی اور منہ کو بھی چھپا لیتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟
جواب : غلط ہے ، کان چھپا کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، داڑھی اور منہ چھپا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔حدیث شریف میں ہے: "نھی رسول الله ﷺ عن تغطیة الفم و اللحیة" در مختار اور دیگر کتب فقہ میں ہے : " لأنه يشبه فعل المجوس حال عبادتهم النيران" کیونکہ یہ مجوس کے اپنی عبادت کے وقت کیے جانے والے کے مشابہ ہے ۔ ( شامی ، جلد 2، صفحہ 511) والله اعلم بالصواب
كتبه
فقير اشرفى
محمد وسيم خان اشرفى جالوى
قادرى سمنانى دار الإفتاء كولكاتا
*Sawal (25):* Kuch log thandi me muflar ya kapre se kaan ke saath saath darhi aur munh ko bhi chupa lete hain to kya ye sahih hai ya ghalat ?
*Jawab :* Ghalat hai, kaan chupakar namaz parhne me koi harj nahi, darhi aur munh chipakar namaz parhna makrooh hai. Hadees shareef me hai :
" نھی رسول الله ﷺ عن تغطیة الفم و اللحیة"
durr e mukhtar aur digar kutub e fiqh me hai :
" لأنه يشبه فعل المجوس حال عبادتهم النيران"
Kyuke ye majoos ke apni Ibadat ke waqt kiye jaane ke mushabeh hai.
۔ ( شامی ، جلد 2، صفحہ 511) والله اعلم بالصواب
Faqeer Ashrafi
Md Wasim Khan ashrafi jalwi
Qaderi samnani Darul ifta Kolkata
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: کان اور منہ چھپاکر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 27-11-2024
مصنف: بقلم : محمد وسیم اصغر خان الاشرفي الجالوي دار العلوم اشرفيه قطبيه ، قادري سمناني دار الإفتاء كولكاتا
زمرہ: خطبة النکاح
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 22-11-2024
مسئلہ(٢٤): مقتدی امام کو سجدہ کی حالت میں پائے تو کیا کرے؟
جواب: صورة مسئولہ جب دوران نماز کوئی شخص (مسبوق ) شامل ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ وہ امام کو جس حالت میں پاۓ تکبیرتحریمہ کھڑے کھڑے کہہ کر دیگر تکبیر کے ساتھ اسی رکن میں شامل ہو جاۓ یعنی سجدہ کی حالت میں امام کو پانے والا مقتدی تکبیر تحریمہ کے بعد بغیر توقف کے دوسری تکبیر کہہ کر سجدہ میں چلا جاۓ اور وہ رکعت امام کے سلام کے بعد ادا کرنا لازم ہوگا ۔ حدیث پاک میں ہے " قال رسول الله ﷺ اذا اتی احدکم الصلاة والامام علی حال فلیصنع کما یصنع الامام" یعنی جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے آئے اور امام جس حالت میں ہو، تو وہ شخص بھی وہی کرے ، جو امام کررہا ہے۔ جامع الترمذي ، باب ماذکر في الرجل یدرک الامام و ھو ساجد کیف یصنع ، مطبوعہ بیروت)
مرقاۃ المفاتیح میں ہے :” والاظهران معناه اذا جاءاحدكم الصلاة والامام على حال اي من قيام او ركوع او سجود او قعود فليصنع كما يصنع الامام اي فليقتد به في افعاله ولا يتقدم عليه ولا يتأخر عنه وقال ابن الملك اي فليوافق الامام فيما هو فيه من القيام او الركوع او غير ذلك يعني فلا ينتظر رجوع الامام الى القيام كما يفعله العوام“ ۔ (مرقاۃ المفاتیح، جلد3، صفحہ 200)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر اشرفی
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
Mas'ala(24):
Muqtadi Imam ko sajda ki halat me paye to kya kare.?
Jawab: Soorat e masoolah jab daurane namaz koi shakhs (Masbooque) shamil ho to uska hukm ye hai ke woh Imam ko jis halat me paye takbeer e tahreema khare khare kah kar digar takbir ke saath usi rukn me shamil ho jaye yani sajda ki halat me imam ko pane wala muqtadi takbire tahrima ke bad beghair tawaqquf ke dusari takbir kah kar sajda me chala jaye aur woh rak'at imam ke salam ke bad ada karna lazim hoga. قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أتى أحدكم الصلاة والإمام على حال فليصنع كما يصنع الإمام " yani jab tumme se koi namaz ke liye aaye aur imam jis halat me ho , to woh shakhs bhi wahi kare. Jo imam kar raha hai. ( Tirmizi Sharif )
Mirqatul'mafateeh me hai : " والاظهر أن معناه إذا جاء أحدكم الصلاة والإمام على حال أي من قيام أو ركوع أو سجود أو قعود فليصنع كما يصنع الإمام اي فليقتدبه في أفعاله ولا يتقدم عليه ولا يتأخر عنه وقال إبن الملك أي فليوافق الإمام فيماهو فيه من القيام أو الركوع أو غير ذلك " ( Mirqaatul mafateeh , 3 ) Wallahu aalamu bissawab
Faqeer ashrafi
Muhammad Wasim Khan ashrafi jalwi
Qaderi samnani Darul ifta Kolkata. 46
8013565611
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: مقتدی امام کو حالت سجدہ میں پاۓ تو کیا کرے؟
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 13-11-2024
9o سوال نمبر: 23
طہارت و نجاست کے اعتبار سے پانی کی کتنی قسمیں ہیں۔۔؟؟
*الجواب بعون الملک العزیز ا لوھاب و ھو الھادي و الصواب صورة مسئولہ میں طہارت و نجاست کے اعتبار سے پانی کی پانچ قسمیں ہیں۔*
1۔ طاہر مطہر غیر مکروہ یعنی وہ پانی جو خود پاک ہو اور پاک کرنے والا ہو ۔ جیسے: ماء مطلق جس میں کوئی دوسری چیز شامل نہ ہو۔
2۔ طاہر مطہر مکروہ: یعنی وہ ماء قلیل جس سے بلی یا اس جیسے جانور نے پانی پیا ہو۔( اس کا حکم یہ ہے کہ اگر دوسرا غیر مکروہ پانی موجود ہو تو اس پانی کو استعمال کرنا مکروہ تنزیہی ہے ، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا پانی نہیں تو اس سے پاکی حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں)۔
3۔ طاہر غیر مطہر: یعنی وہ پانی جو حدث کو دور کرنے یا حصول ثواب کے لیے استعمال کیا گیا ہواور وہ خود پاک ہو لیکن حدث کو پاک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہو۔
4۔ ماء نجس یعنی وہ پانی جس میں نجاست گرجاے اور وہ ٹھہرا ہوا ماء قلیل ہو،اور اگر ماء کثیر ہے تو نجاست کا حکم اس وقت ہوگا جب کہ نجاست کا اثر پانی میں ظاہر ہو جاے۔
5۔ ماء مشکوک: یعنی ایسا پانی جس کے پاک کرنے میں شک ہو یہ وہ پانی ہے جس سے گدھا یا خچر نے پیا ہو۔
*أماالمیاہ على خمسة أقسام: طاهرٌ مطهرٌ غير مكروهٍ: و هو الماء المطلق: و طاهر مطهر مكروه: و هو ما شرب منه الهرة و نحوها وكان قليلا۔ و طاهرٌ غيرُ مطهرٍ: و هو مااستعمل لرفع حدث أو لقربة كالوضوء على الوضوء بنيته الخ..........والرابع: ماءٌ نجسٌ: وهو الذي حلت فيه نجاسة وكان راكدا قليلا الخ..... والخامسُ: ماءٌ مشكوكٌ في طهوريته، و هو ما شرب منه حمار أو بغلٌ. [ نور الإيضاح، كتاب الطهارة١٩]* واللہ عندہ حسن الصواب
کتبہ
فقیراشرفی
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دار الافتا کولکاتا ۔ 46
Sawal:23۔
Tihaarat o Nijasat ke aetebaar se pani ki kitni qismei'n hain.. ?
Jawab : Tihaarat o Nijaasat ke aetebaar se pani ki 5 qismei'n hain.
1. Tahir mutahhir ghair makrooh yani woh pani jo khud pak ho aur pak karne wala ho. Jaise Maaye mutlaque jisme koi dusri chiz shamil na ho.
3. Tahir ghair mutahhir: yani woh pani jo hadas ko door karne ya hosool e sawab ke liye istemaal kiya gaya ho aur woh khud pak ho lekin hadas ko paak karne ki salahiyat nahin rakhta ho.
4. Maae najis yani woh pani jisme Nijaasat gir jaye aur woh thehra hua maae qaleel ho, aur agar maae kaseer hai to Nijaasat ka hukm us waqt hoga jab ke nijasat ka asar pani me zahir ho jaye.
5. Maae mashkook: yani aisa pani jiske pak karne mein shak ho ye woh pani hai jis se gadha ya khachchar ne piya ho.
Faqir ashrafi
Md Wasim khan asrafi jalwi
qaderi samnani darul ifta. Kolkata.46
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: طہارت و نجاست کے اعتبار سے پانی کی قسمیں۔۔۔۔؟؟؟
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 08-11-2024
سوال (٢٢): اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟
جواب: اللہ تعالیٰ کو لفظ میاں کے ساتھ پکارنا یعنی اللہ میاں کہنا منع ہے ، کیوںکہ لفظ میاں کے تین معانی ہیں، آقا، شوہر اور زنا کا دلال ۔ ذات باری تعالیٰ کے لیے ایسے کسی لفظ کی نسبت کرنا درست نہیں ہے جس میں اس کی شان کے نامناسب معنیٰ کا شائبہ موجود ہو۔ جو لفظ دو خبیث معنوں اور ایک اچھے معنی میں مشترک ٹھہرا تو ایسے لفظ کا اطلاق ذات باری تعالیٰ پر ممنوع ہوگا۔ ( فتاویٰ رضویہ جدید، الملفوظ حصہ اول ) قرآن شریف میں:ولله الأسماء الحسنیٰ فادعوہ بھا و ذروا الذین یلحدون فی اسمائہ سیجزون ما کانوا یعملون ۔ (سورہ اعراف)۔ ھذا ماظھرلي من العلم و الله عندہ حسن الصواب
فقیر اشرفی
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دالافتا کولکاتا
Sawal(22): Allah miya'n kahna kaisa hai?
Jawab: Allah ta'ala ko lafze "miya'n " ke sath pukarna yani Allah miya'n kahna mana hai. Kyuke lafze "miya'n " ke tin maa'ne hain. Aaqa. Shauhar aur zana ka dalaal. Zate bari ta'ala ke lye ayse kisi lafz ki nisbat karna durust nahi'n hai jisme ki shan ke na munasib maa'na ka shaaiba maujood ho. Jo lafz do khabees ma'no aur ek acche ma'na mei'n mushtarak tehra ho to aise lafz ka itlaaq zate bari ta'ala par mamnoo hoga. (fatawa rizwiya jadid, almalfooz hissa 1) Qur'aan sharif mei'n hai " ولله الأسماء الحسنیٰ فادعوه بها و ذروا الذين يلحدون في أسمائه سيجزون ما كانوا يعملون" (سوره أعراف )wallahu aalamu bissawab
Faqeer ashrafi
Md Wasim Khan ashrafi jalw qadri samnaani darul ifta
Kolkata
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: مسئلہ (22) اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 04-11-2024
دعائے قنوت کے بعض ضروری مسائل
www.qewt.in
سوال:(15) دعائے قنوت کیاہے ؟
جواب: دعائے قنوت یہ ہے:
اَللَّهُمَّ اِنَّانَسۡتَعِيۡنُكَ وَنَسۡتَغْفِرُكَ وَنُؤۡمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيۡكَ وَنُثۡنِىۡ عَلَيۡكَ ٱلۡخَيۡرَ وَنَشۡكُرُكَ وَلَا نَكۡفُرُكَ وَنَخۡلَعُ وَنَتۡرُكُ مَنۡ يَّفۡجُرُكَ. اَللَّهُمَّ اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَلَكَ نُصَلِّی وَنَسۡجُدُ وَاِلَيۡكَ نَسۡعٰى ونَحۡفِدُ ونَرۡجُوۡا رَحۡمَتَكَ وَنَخۡشٰى عَذَابَكَ اِنَّ عَذَابَكَ بِالۡكُفَّارِ مُلۡحِقٌ
ترجمہ : اے اللہ ! بےشک ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں ، تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں ، تیری اچھی تعریف کرتے ہیں ، تیرا شکر ادا کرتے ہیں ،تیری ناشکری نہیں کرتے ، اور ہم جداہوتے اور چھوڑ دیتے ہیںاسےجو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ، تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں ، تجھی کو سجدہ کرتے ہیں ۔ تیری ہی طرف دوڑ تے اورلپکتے ہیں ، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بےشک تیرا عذاب کافروں کو پہنچ کر رہے گا۔
سوال:(16) دعائے قنوت کس وقت پڑھیں؟
جواب: وتر کی تیسری رکعت میںالحمدشریف اورکسی سورت کی تلاوت سے فارغ ہوجائیں تو رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے۔
سوال:(17) دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا کریں؟
جواب: دعائے قنوت یاد نہ ہو تو یاد کریں اور جب تک یاد نہ ہو ، اس کی جگہ یہ پڑھ لیاکریں :
رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے ہمارے پروردگار! ہمیں عطا فرما دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔
سوال: (18)اگر یہ دعا بھی نہ یاد ہو توکیاکریں؟
جواب: اگر یہ دعا بھی نہ یاد ہو تو تین مرتبہ''اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلی'' پڑھ لیں اور یہ بھی یادنہ ہو، تو تین دفعہ''یارَبِّ'' کہہ لیں۔
سوال:(19) کیادعائے قنوت یاد نہ ہونے کی صورت میں ان کلمات کوپڑھ لینے سے دعائے قنوت کاثواب حاصل ہوجائے گا؟
جواب: ان کلمات کوپڑھ لینے سےدعائے قنوت پڑھنے کاواجب ادا ہوجائے گا، لیکن جو مسنون الفاظ دعائے قنوت میں ہیں ، ان کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔
سوال:(20) کیادعائے قنوت کی جگہ ہمیشہ ان کلمات کو پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: یہ کلمات اس وقت تک کے لیے ہیں جب تک دعائے قنوت یاد نہ ہو ، یہ نہ ہو کہ اسی پر اکتفا کر لیا جائے اور قنوت یاد نہ کیا جائے بلکہ دعائےقنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے۔
سوال:(21)دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیاکریں؟
جواب: دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں اور رکوع میں جانے کے بعد یاد آئے تو واپس نہ لوٹیں، بلکہ اخیر میں سجدۂ سہو کر لیں ۔ واللہ اعلم بالصواب
(ملخصا:البحر الرائق ، کتاب الصلاۃ ، فتاوی رضویہ جد 7 صفحہ 485 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ۔ لاہور)
کتبہ، فقیر اشرفی
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دارالافتا ۔ کولکاتا 46
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: وتر کا بیان
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 18-10-2024
مسئلہ:(١٤)
اگر حاملہ عورت فوت ہوگئ اور اس کے شکم میں آٹھ ماہ کا بچہ حرکت کررہا ہے از روے شرع کیا حکم ہوگا۔؟www.qewt.in
الجواب :
اگر عورت مر گئ اور اس کے شکم میں بچہ متحرک یعنی زندہ ہے تو بائیں جانب سے چاک کرکے بچہ نکالا جاۓ گا اور اگر بچہ غیر متحرک ہے تو اسے عورت کے ساتھ دفن کر دیا جاے گا۔ امرأة ماتت والولد یضطرب في بطنھا قال محمد یشق بطنھا و یخرج الولد لایسع الا ذالک ۔ (شامی ، باب صلاة الجنازة)واللہ اعلم بالصواب
فقیر اشرفی
محمد وسیم خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دارالافتا ۔ کولکاتا ۔ 46
Mas'alah (14)
Agar Haamila aurat fout ho gayi aur uske shikam mei'n 8 maah ka baccha harkat kar raha hai to az rooye shara kya hukm hoga.?? www.qewt.in
Aljawab : Agar aurat mar gayi aur uske shikam mei'n baccha mutaharrik yani zindah hai to bayei'n janib se chak karke baccha nikala jayega aur agar baccha ghair mutaharrik hai to use aurat ke saath dafn kar diya jayega. امرأة ماتت والولد یضطرب في بطنھا قال محمد یشق بطنھا و یخرج الولد لایسع الا ذالک ۔ (Shami .Babu salatil'janazah)
Wallahu Aalamu bissawab.
Faqeer Ashrafi
Muhammad wasim khan Ashrafi jalwi.
Qaderi samnani darul ifta. Kolkata.46
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: میت کا بیان
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 17-10-2024
*مسئلہ(12) :
کسی حادثے میں مسلمان اور کافروں کی لاشیں گڈمڈ ہوجائیں تو ان کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے۔۔۔۔۔۔؟؟*www.qewt.in
الجواب:
*کسی حادثے میں مسلمان اور کافروں کی لاشیں مل جاۓ تو ختنہ وغیرہ کسی علامت سے شناخت کرکے اموات مسلمین کو جدا کرکے غسل و کفن دے کر نماز جنازہ پڑھیں اور اگر امتیاز نہ ہوسکے تو غسل دیں اور نماز میں صرف مسلمانوں کی نیت کریں ۔ اگر ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے تو مسلمانوں کی قبرستان میں دفن کریں ورنہ علیحدہ۔۔*
*موتی المسلمین اذا اختلطوا بموتی الکفاراو قتلی المسلمین بقتلی الکفار ان کان المسلمین علامة، فیصلی علیھم ۔ وان لم تکن علامة ان کانت الغلبة للمسلمین یصلی علی الکل و ینوي بالصلاة الدعاء للمسلمین و یدفنون فی مقابرالمسلمین ۔ کذا فی الفتاوی عالمگیری جلد اول- يصلي و يقصد المسلمين لأنه أن عجز عن التعيين لا يعجز عن القصد[ الشامي] هذا ما ظهر لي، والله -سبحانه وتعالى- أعلم وأحكم و رسوله الأولى*
كتبه
محمد وسیم اصغر خان اشرفى جالوى عفي عنه.
Mas'alah (12):
Kisi haadse mein musalman aur kafiro'n ki lashei'n gud mud ho jayei'n to unki namaze janaza ka kya hukm hai...??
www.qewt.in
Aljawab : Kisi haadse mein musalman aur kafiron ki lashei'n mil jaye to khatna waghairh kisi alamat se shanaakht karke amwaat e muslimeen ko juda karke ghusl o kafan de kar namaz e janaza parhei'n aur agar imtiyaaz na ho sake to ghusl dei'n aur namaz mei'n sirf musalmano'n ki niyat karei'n. Agar unme musalmano ki ta-adaad ziyada hai to musalmano ki qabristan mei'n dafn karei'n warna alaahida.....
( Fatawa aalamgiri, jild 1. Fatawa shami)
Faqeer ashrafi
Md wasim khan ashrafi jalwi.
Qadri samnani darul ifta. Kolkata. 46
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: میت کا بیان
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 10-10-2024
(11)مسئلہ: کیا نماز جنازہ جوتا اتار کے پڑھنا ضروری ہے؟ اس بارے میں فتاوی رضویہ میں کیا حکم ہے؟
جواب عنایت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
سائل: محمد غلام رسول تیغی بنیا پوکھر کولکاتا۔ www.qewt.in
جواب : اللھم ہدایة الحق والصواب
صورة مسئولہ میں جوتا اتار کر نماز جنازہ ادا کرنا تو ضروری نہیں ہے مگر جوتا پہن کر نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو جوتے اور زمین دونوں کا پاک ہونا ضروری ہے اور جوتا اتار کر اس پر کھڑے ہو کر پڑھیں تو جوتے کے تَلے اور زمین کا پاک ہونا ضروری نہیں۔ محب سادات مجدد دین و ملت ، اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں اِرشاد فرماتے ہیں: اگر وہ جگہ پیشاب وغیرہ سے ناپاک تھی یا جن کے جوتوں کے تَلے ناپاک تھے اور اس حالت میں جوتا پہنے ہوئے نماز پڑھی تو ان کی نماز نہ ہوئی۔ احتیاط یہی ہے کہ جوتا اتار کر اس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھی جائے کہ زمین یا تَلا اگر ناپاک ہو تو نماز میں خَلل نہ آئے۔(فتاویٰ رضویہ،ج 9،ص188)واللہ ورسولہ اعلم
کتبہ
فقیر اشرفی
محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی
دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ کولکاتا ۔
Mas'alah: kya namaz e janaza joota utaar ke parhna zaruri hai ? Is bare mein fatawa rizwiya mei'n kya hukm hai.?
jawab inayat farma kar sawaab e darain hasil karei'n.
Saail : Muhammad ghulaam rasool teghi banya pokhar kolkata.
Jawab: Joota utaar kar namaz e janaza ada karna zaruri nahi'n hai magar joota pahan kar namaz e janaza parhenge to joote aur zameen dono ka pak hona zaruri hai aur joota utaar kar uspar khare hokar parhei'n to joote ke tale aur zameen ka pak hona zaruri nahi'n.
Muhibbe sadat, aala hazrat, mujadde deen o millat imam ahmad raza khan fazile barelwi alaihirrahma ek sawal ke jawab mei'n irshaad farmate hai'n : agar woh jagah peshaab waghairah se napaak thi ya jinke jooto ke tale napak the aur us halat mei'n jota pah'ne huye namaz parhi to unki namaz na hoyi, ihtiyat yahi hai ke joota utaar kar uspar paaoo'n rakh kar namaz parhi jaye ke zameen ya tala agar napak ho to namaz mai'n khalal na aaye. (fatawa rizwiya, jild 9) wallahu wa rasoolohu aalamu
Faqeer ashrafi
Md wasim asghar khan ashrafi jalwi.
Darul uloom ashrafiya qutbiya kolkata.
www.qewt.in
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
زمرہ: جنازہ کا بیان
حالت: عام
شامل کردہ تاریخ: 09-10-2024
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.